کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16017
عَنْ أَبِي زَيْدٍ : أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ غَزَوَاتٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16017
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/17)»
حدیث نمبر: 16018
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ قَالَ : قَاتَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ عَشْرَةَ مَرَّةً . ¤ قَالَ شُعْبَةُ : وَهُوَ جَدُّ عَزْرَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ تَمِيمِ بْنِ حُوَيْصٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیرہ مرتبہ جنگ میں حصہ لیا ہے ۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں : یہ عزرہ نامی راوی کے دادا ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ تمیم بن حویص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16018
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16019
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ : عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : اسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ ، فَكَانَتْ فِيهِ شَعْرَةٌ فَأَخَذْتُهَا ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ جَمِّلْهُ " . ¤ قَالَ : فَرَأَيْتُهُ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ لَيْسَ فِي لِحْيَتِهِ شَعْرَةٌ بَيْضَاءُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : سِتُّونَ سَنَةً . وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے لئے کچھ مانگا ، تو میں آپ کی خدمت میں پانی لے کے آیا ، اس میں ایک بال موجود تھا ، وہ میں نے نکال لیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تو اسے آراستہ کر دے ! “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے انہیں دیکھا اس وقت اُن کی عمر 94 سال تھی ، اس وقت بھی اُن کی داڑھی میں کوئی سفید بال نہیں تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : 60 سال تھی ، اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16019
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (28/17) اخرجه احمد فى المسند (340/5)»
حدیث نمبر: 16020
وَعَنْ أَبِي زَيْدِ بْنِ أَخْطَبَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جَمَّلَكَ اللَّهُ " . وَكَانَ رَجُلًا جَمِيلًا حَسَنَ الشَّمَطِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ : الْحَجَّاجِ بْنِ نُصَيْرٍ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوزید بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں آراستہ کرے “ راوی کہتے ہیں : وہ ایک خوبصورت وجیہ و شکیل شخصیت کے مالک تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد حجاج بن نصیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16020
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (340/5)»