مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي زَيْدٍ : عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16018
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ قَالَ : قَاتَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ عَشْرَةَ مَرَّةً . ¤ قَالَ شُعْبَةُ : وَهُوَ جَدُّ عَزْرَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ تَمِيمِ بْنِ حُوَيْصٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیرہ مرتبہ جنگ میں حصہ لیا ہے ۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں : یہ عزرہ نامی راوی کے دادا ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ تمیم بن حویص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔