مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي زَيْدٍ : عَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16020
وَعَنْ أَبِي زَيْدِ بْنِ أَخْطَبَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " جَمَّلَكَ اللَّهُ " . وَكَانَ رَجُلًا جَمِيلًا حَسَنَ الشَّمَطِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ : الْحَجَّاجِ بْنِ نُصَيْرٍ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوزید بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں آراستہ کرے “ راوی کہتے ہیں : وہ ایک خوبصورت وجیہ و شکیل شخصیت کے مالک تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد حجاج بن نصیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔