کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15775
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ : " يَا أَبَا الْوَلِيدِ " . وَهُوَ ، بَدْرِيٌّ ، عَقَبِيٌّ ، أُحُدِيٌّ ، شَجَرِيٌّ نَقِيبٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا : اے ابوالولید ! یہ وہ صحابی ہیں ، جنہیں غزوہ بدر میں ، بیعت عقبہ میں ، غزوہ احد میں ، بیعت رضوان میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور یہ ” نقیب “ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15775
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15776
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ : أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُمْ : يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، مَالَكُمْ لَا تَلْقَوْنِي مَعَ إِخْوَانِكُمْ مِنْ قُرَيْشٍ ؟ قَالَ عُبَادَةُ : الْحَاجَةُ . قَالَ : فَهَلَّا النَّوَاضِحُ . قَالُوا : أَنْضَيْنَاهَا يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: اے انصار کے گروہ ! کیا وجہ ہے کہ آپ قریش سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے ہمراہ مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آئے ؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: حاجت کی وجہ سے ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ لوگوں کے پاس اونٹنیاں نہیں ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : وہ ہم نے غزوہ بدر کے دن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے کمزور ( یا تھکاوٹ کا شکار ) کر دی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15776
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15777
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ أَصْرَمَ بْنِ فِهْرِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ غُنْمِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عَوْفِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بن صامت بن قیس بن اصرم بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15777
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15778
وَعَنْ مَكْحُولٍ قَالَ : كَانَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، وَشَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ ، يَسْكُنَانِ بَيْتَ الْمَقْدِسِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ : عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
مکحول بیان کرتے ہیں : سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اور سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ ، یہ دونوں بیت المقدس میں مقیم رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15778
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15779
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : وَمَاتَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ بِالشَّامِ مِنْ أَرْضِ فِلَسْطِينَ بِالرَّمْلَةِ ، سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ ، وَهُوَ ابْنُ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ سَنَةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا انتقال ، شام میں فلسطین کی سرزمین موجود شہر ” رملہ “ میں 34 ہجری میں ہوا تھا ، اس وقت ان کی عمر 72 سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15779