مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ : أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُمْ : يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، مَالَكُمْ لَا تَلْقَوْنِي مَعَ إِخْوَانِكُمْ مِنْ قُرَيْشٍ ؟ قَالَ عُبَادَةُ : الْحَاجَةُ . قَالَ : فَهَلَّا النَّوَاضِحُ . قَالُوا : أَنْضَيْنَاهَا يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: اے انصار کے گروہ ! کیا وجہ ہے کہ آپ قریش سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے ہمراہ مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آئے ؟ تو سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: حاجت کی وجہ سے ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ لوگوں کے پاس اونٹنیاں نہیں ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : وہ ہم نے غزوہ بدر کے دن ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے کمزور ( یا تھکاوٹ کا شکار ) کر دی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے ، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔