کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15772
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مِنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ : مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ مَجْدَعَةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ ، وَكَانَ حَلِيفًا فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں ، انصار کی شاخ بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا محمد رضی اللہ عنہ بن مسلمہ بن خالد بن عدی بن مجدع بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس کا ذکر کیا ہے ، یہ بنو عبداشہل کے حلیف تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15772
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15773
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ ، وَسِنُّهُ سَبْعٌ وَسَبْعُونَ سَنَةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ 43 ہجری میں ، 77 سال کی عمر میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15773
حدیث نمبر: 15774
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ : مَاتَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فِي صَفَرٍ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَأَرْبَعِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال صفر کے مہینے میں 43 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15774
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح