کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15762
عَنْ شُبَابٍ قَالَ : عُمَارَةُ بْنُ حَزْمِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ ، وَأُمُّهُ أُمُّ إِخْوَتِهِ عَمْرٍو وَمَعْمَرٍ ، بَنُو حَزْمٍ : خَالِدَةُ بِنْتُ أَنَسِ بْنِ شَيْبَانَ بْنِ وَهْبِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ سَاعِدَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
شباب بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عماره رضی اللہ عنہ بن حزم بن لوذان بن عمرو بن عبدعوف بن مالک بن نجار ہیں ، ان کی والدہ جو ان کے بھائی عمرو اور معمر کی بھی والدہ ہیں ، وہ خالدہ بنت انس بن شیبان بن وہب بن لوذان بن عمرو بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15762
حدیث نمبر: 15763
وَعَنْ شُبَابٍ أَيْضًا قَالَ : شَهِدَ عُمَارَةُ بْنُ حَزَمٍ الْعَقَبَةَ ، وَبَدْرًا ، وَأُحُدًا ، وَالْمَشَاهِدَ كُلَّهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
شباب بیان کرتے ہیں : سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ بیعت عقبہ ، غزوہ احد اور غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں شریک ہوئے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15763
حدیث نمبر: 15764
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ : عِمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ .
محمد محی الدین
عروہ نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں انصار کی شاخ ، بنو مالک بن نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15764
درجۂ حدیث محدثین: مرسل، وإسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15765
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ : عُمَارَةُ بْنُ حَزْمِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غُنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ وُثِّقُوا ، وَنَسَبُهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ عُمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں ، انصار کی شاخ بنو خزرج کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عماره رضی اللہ عنہ بن حزم بن لوذان بن عمرو بن عبدعوف بن غنم بن مالک بن نجار کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، انہوں نے اس کی نسبت ابن اسحاق کی طرف کی ہے کہ انہوں نے جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15765
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن