حدیث نمبر: 15765
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ : عُمَارَةُ بْنُ حَزْمِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غُنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ وُثِّقُوا ، وَنَسَبُهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ عُمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں ، انصار کی شاخ بنو خزرج کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عماره رضی اللہ عنہ بن حزم بن لوذان بن عمرو بن عبدعوف بن غنم بن مالک بن نجار کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، انہوں نے اس کی نسبت ابن اسحاق کی طرف کی ہے کہ انہوں نے جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15765
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن