کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15747
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي عُبَيْدٍ ؟ " . قَالُوا : الْجَدُّ بْنُ الْقَيْسِ ، عَلَى أَنَّ فِيهِ بُخْلًا . قَالَ : " فَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ ؟ ! بَلْ سَيِّدُكُمْ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے بنو عمیر ! تمہارا سردار کون ہے ؟ انہوں نے بتایا : جد بن قیس ہیں ، البتہ ان میں بخل پایا جاتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے ؟ بلکہ تمہارا سردار بشر بن براء بن معرور ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 15748
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ ؟ " . قَالُوا : جَدُّ بْنُ قَيْسٍ ، عَلَى أَنَّا نَزِنُهُ بِالْبُخْلِ ، فَقَالَ : " وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ ؟ ! " . قَالُوا : فَمَنْ سَيِّدُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخَيِ الطَّبَرَانِيِّ وَلَمْ أَرَ مِنْ ضَعْفِهِمَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے بنو سلمہ ! تمہارا سردار کون ہے ؟ انہوں نے عرض کی : جد بن قیس ہیں ، تاہم ہم ان پر بخل کا الزام عائد کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے ؟ ان لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! پھر ہمارا سردار کون ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بشر بن براء بن معرور ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف امام طبرانی کے دونوں استادوں کا معاملہ مختلف ہے ، البتہ میں نے کسی کو ان دونوں کو ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف امام طبرانی کے دونوں استادوں کا معاملہ مختلف ہے ، البتہ میں نے کسی کو ان دونوں کو ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔
حدیث نمبر: 15749
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ : بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ ، وَهُوَ [ الَّذِي ] أَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي سُمَّ فِيهَا يَوْمَ خَيْبَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . قُلْتُ : وَلَهُ طُرُقٌ ذَكَرْتُهَا فِي مَوَاضِعِهَا . ¤
محمد محی الدین
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد میں ، انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے ، سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ، جنہوں نے خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس بکری کا گوشت کھایا تھا ، جس میں زہر ملایا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جنہیں میں ان کے متعلقہ مقامات پر ذکر کر چکا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جنہیں میں ان کے متعلقہ مقامات پر ذکر کر چکا ہوں ۔