حدیث نمبر: 15750
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رَحِمَ اللَّهُ أَخِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ ، كَانَ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْهُ الصَّلَاةُ أَنَاخَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ میرے بھائی عبداللہ بن رواحہ پر رحم کرے ! اُسے جہاں بھی نماز کا وقت ہوتا تھا ، وہ جانور کو بٹھا لیتا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15751
وَعَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ ، فَلَمَّا جَلَسَ قَالَ : " اجْلِسُوا " . فَسَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اجْلِسُوا " . فَجَلَسَ فِي بَنِي غُنْمٍ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ذَاكَ ابْنُ رَوَاحَةَ جَالِسٌ فِي بَنِي غُنْمٍ ; سَمِعَكَ وَأَنْتَ تَقُولُ لِلنَّاسِ : " اجْلِسُوا " . فَجَلَسَ فِي مَكَانِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَجْمَعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے ، جب آپ تشریف فرما ہو گئے تو آپ نے فرمایا : تم لوگ بیٹھ جاؤ ! سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن لیا : ” تم لوگ بیٹھ جاؤ “ تو وہ بنو غنم میں بیٹھ گئے ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ وہاں بنو غنم میں بیٹھ گئے ہیں ، انہوں نے آپ کو لوگوں سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا کہ بیٹھ جاؤ ! تو وہ اُسی جگہ بیٹھ گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔