مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي بِشْرِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15749
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ : بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ ، وَهُوَ [ الَّذِي ] أَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي سُمَّ فِيهَا يَوْمَ خَيْبَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . قُلْتُ : وَلَهُ طُرُقٌ ذَكَرْتُهَا فِي مَوَاضِعِهَا . ¤محمد محی الدین
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد میں ، انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے ، سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ، جنہوں نے خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس بکری کا گوشت کھایا تھا ، جس میں زہر ملایا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جنہیں میں ان کے متعلقہ مقامات پر ذکر کر چکا ہوں ۔