کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15418
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ : جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ الْخَثْعَمِيَّةُ ، فَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، وَعَوْنَ بْنَ جَعْفَرٍ ، وَمُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
عروہ بن زبیر ، حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں بیان کرتے ہیں : سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ اسماء بنت عمیس خشعمیہ رضی اللہ عنہا تھیں ، انہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ ، سیدنا عون بن جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15418
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15419
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْأَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَاتُ " : مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ الْفَضْلِ امْرَأَةُ الْعَبَّاسِ ، وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ امْرَأَةُ جَعْفَرٍ ، وَامْرَأَةُ حَمْزَةَ وَهِيَ أُخْتُهُنَّ لِأُمِّهِنَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ مومن بہنیں ہیں “ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں ، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا تھیں ، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں ، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں ، جو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں ، یہ ( سب خواتین ) ماں کی طرف سے شریک بہنیں تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15419
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح