مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَأَخَوَاتِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ - باب: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْأَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَاتُ " : مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ الْفَضْلِ امْرَأَةُ الْعَبَّاسِ ، وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ امْرَأَةُ جَعْفَرٍ ، وَامْرَأَةُ حَمْزَةَ وَهِيَ أُخْتُهُنَّ لِأُمِّهِنَّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ مومن بہنیں ہیں “ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں ، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا تھیں ، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں ، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں ، جو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں ، یہ ( سب خواتین ) ماں کی طرف سے شریک بہنیں تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے ۔