مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَأَخَوَاتِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ - باب: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15418
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ : جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ الْخَثْعَمِيَّةُ ، فَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ ، وَعَوْنَ بْنَ جَعْفَرٍ ، وَمُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
عروہ بن زبیر ، حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں بیان کرتے ہیں : سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ اسماء بنت عمیس خشعمیہ رضی اللہ عنہا تھیں ، انہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ ، سیدنا عون بن جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔