کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14582
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " النَّاسُ مِنْ شَجَرٍ شَتَّى ، وَأَنَا وَعَلِيٌّ مِنْ شَجَرَةٍ وَاحِدَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ وَمَنِ اخْتُلِفَ فِيهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” لوگ مختلف درختوں سے تعلق رکھتے ہیں ، اور میں اور علی ایک ہی درخت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ، اور ایسا راوی ہے ، جس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14582
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14583
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ ، يُكَنَّى : أَبَا الْحَسَنِ ، شَهِدَ بَدْرًا . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں ( سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے : ) ” سیدنا علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن ہے ، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14583
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (92/1)»
حدیث نمبر: 14584
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : بَلَّغَنِي بَنُو هَاشِمٍ : أَنَّ أَبَا طَالِبٍ اسْمُهُ : عَبْدُ مَنَافِ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَعَبْدُ الْمُطَّلِبِ اسْمُهُ : شَيْبَةُ بْنُ هَاشِمٍ ، وَهَاشِمٌ اسْمُهُ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ ، وَقُصَيٌّ اسْمُهُ : زَيْدٌ . ¤
محمد محی الدین
امام أحمد بن حنبل کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے کہ مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ بنو ہاشم میں ایک جناب ابوطالب ہیں جن کا نام عبدمناف بن عبدالمطلب تھا اور جناب عبدالمطلب کا نام شیبہ بن ہاشم تھا اور ہاشم کا نام عمرو بن عبدمناف بن قصی تھا اور قصی کا نام زید تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14584
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (150)»
حدیث نمبر: 14585
وَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ : أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ ، وَيُقَالُ : إِنَّهَا أَوَّلُ هَاشِمِيَّةٍ وَلَدَتْ لِهَاشِمِيٍّ ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ وَهَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ ، وَمَاتَتْ وَدَفَنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّهَا : فَاطِمَةُ بِنْتُ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ صَحِيحٌ . ¤
محمد محی الدین
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی تھا ، یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جنہوں نے کسی ہاشمی بچے کو جنم دیا ، اس خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کی تھی ، ان کا جب انتقال ہوا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دفن کروایا تھا ، ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور
یہ روایت صحیح ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14585
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151)»