مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14583
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ ، يُكَنَّى : أَبَا الْحَسَنِ ، شَهِدَ بَدْرًا . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں ( سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نسب یہ ہے : ) ” سیدنا علی بن ابوطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن ہے ، اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔