مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14585
وَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ : أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ ، وَيُقَالُ : إِنَّهَا أَوَّلُ هَاشِمِيَّةٍ وَلَدَتْ لِهَاشِمِيٍّ ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ وَهَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ ، وَمَاتَتْ وَدَفَنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّهَا : فَاطِمَةُ بِنْتُ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی تھا ، یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جنہوں نے کسی ہاشمی بچے کو جنم دیا ، اس خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کی تھی ، ان کا جب انتقال ہوا تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دفن کروایا تھا ، ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور
یہ روایت صحیح ہے ۔