حدیث نمبر: 14508
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ أُزَوِّجَ كَرِيمَتِي مِنْ عُثْمَانَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَنَفِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے میری طرف یہ وحی کی ہے کہ میں اپنی بیٹی کی شادی عثمان سے کروا دوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران حنفی ہے ، اور وہ اس حدیث اور دیگر حدیثوں کے حوالے سے ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران حنفی ہے ، اور وہ اس حدیث اور دیگر حدیثوں کے حوالے سے ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 14509
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ ابْنَتِهِ الثَّانِيَةِ الَّتِي كَانَتْ عِنْدَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ : " أَلَا أَبَا أَيِّمٍ ؟ أَلَا أَخَا أَيِّمٍ يُزَوَّجُهَا عُثْمَانَ ؟ فَلَوْ كُنَّ عَشْرًا لَزَوَّجْتُهُنَّ عُثْمَانَ ، وَمَا زَوَّجْتُهُ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ السَّمَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، وَهُوَ لَيِّنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دوسری صاحبزادی کی قبر کے پاس ٹھہرے جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا کسی بیوہ یا طلاق یافتہ کا کوئی باپ یا بھائی نہیں ہے ، جو اس بیوہ کی شادی عثمان سے کروا دے ، اگر یہ ( یعنی میری بیٹیاں ) دس ہوتیں ، تو میں ( یکے بعد دیگرے ) عثمان کے ساتھ ان کی شادی کروا دیتا اور میں نے ( اپنی بیٹیوں کی ) اس کے ساتھ شادی صرف آسمان سے آنے والی وحی کی وجہ سے کروانی تھی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 14510
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ زَوَّجَنِي ابْنَتَهُ الْأُخْرَى : " لَوْ أَنَّ عِنْدِي عَشْرًا لَزَوَّجْتُكَهُنَّ وَاحِدَةً بَعْدَ وَاحِدَةٍ ; فَإِنِّي عَنْكَ رَاضٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ : يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ إِذَا رَوَى عَنِ الثِّقَاتِ . وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَرَوَى هَذَا عَمَّنْ لَمْ أَعْرِفُهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی دوسری صاحبزادی سے میری شادی کروائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” اگر میری دس بیٹیاں ہوتیں ، تو میں یکے بعد دیگرے ان کے ساتھ تمہاری شادی کروا دیتا کیونکہ میں تم سے راضی ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زکریا غلابی ہے ، ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ بات بیان کی ہے کہ جب وہ ثقہ راویوں سے روایت نقل کرے تو اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا ، جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ، اس راوی نے
یہ روایت ایک ایسے شخص سے نقل کی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حدیث نمبر: 14511
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ : لَمَّا مَاتَتْ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي تَحْتَ عُثْمَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " زَوِّجُوا عُثْمَانَ ، لَوْ كَانَتْ عِنْدِي ثَالِثَةٌ لَزَوَّجْتُهُ ، وَمَا زَوَّجْتُهُ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا انتقال ہوا جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عثمان کی شادی کروا دو ، اگر میری تیسری بیٹی ہوتی تو میں نے اس کے ساتھ عثمان کی شادی کروا دینی تھی اور میں نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی وحی کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کروانی تھی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 14512
وَعَنْ أُمِّ عَيَّاشٍ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا زَوَّجْتُ عُثْمَانَ أُمَّ كُلْثُومٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ السَّمَاءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ لِمَا تَقَدَّمَهُ مِنَ الشَّوَاهِدِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” میں نے عثمان کی شادی ام کلثوم سے وحی کی وجہ سے کروائی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ، اس کی وجہ اس سے پہلے گزرے ہوئے شواہد ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ، اس کی وجہ اس سے پہلے گزرے ہوئے شواہد ہیں ۔
حدیث نمبر: 14513
قَالَتْ : وَلَدَتْ رُقَيَّةُ لِعُثْمَانَ غُلَامًا ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ ، وَكَنَّى عُثْمَانَ بِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبِلَهُ . قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ عَائِشَةَ وَغَيْرِهَا فِي تَزْوِيجِهِ بَعْدُ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ رکھا تھا ، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ مقرر کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث اور دیگر احادیث آئیں گی ، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کے بارے میں ہیں ، اگر اللہ نے چاہا ۔