مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ تَزْوِيجِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کا بیان
حدیث نمبر: 14513
قَالَتْ : وَلَدَتْ رُقَيَّةُ لِعُثْمَانَ غُلَامًا ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ ، وَكَنَّى عُثْمَانَ بِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبِلَهُ . قُلْتُ : وَيَأْتِي حَدِيثُ عَائِشَةَ وَغَيْرِهَا فِي تَزْوِيجِهِ بَعْدُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ رکھا تھا ، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعبداللہ مقرر کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے والی روایت کی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث اور دیگر احادیث آئیں گی ، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شادی کے بارے میں ہیں ، اگر اللہ نے چاہا ۔