حدیث نمبر: 14507
وَعَنِ الْحَسَنِ وَذَكَرَ عُثْمَانَ وَشِدَّةَ حَيَائِهِ قَالَ : إِنْ كَانَ لَيَكُونُ فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَمَا يَضَعُ عَنْهُ الثَّوْبَ لِيُفِيضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ ، يَمْنَعُهُ الْحَيَاءُ أَنْ يُقِيمَ صُلْبَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

حسن کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کی شدید حیاء کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ وہ بعض اوقات گھر میں ہوتے تھے اور دروازہ بند ہوتا تھا ، تو وہ نہاتے ہوئے بھی اپنے جسم سے کپڑا نہیں اتارتے تھے ، حیاء انہیں اس بات سے روکتی تھی کہ وہ اپنی پشت کو سیدھا کریں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14507
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (543)»