کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار ( یعنی منڈیر ) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
حدیث نمبر: 13177
عَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ : حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْنَا نَحْوَ فَارِسٍ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ بَاتَ فَوْقَ بَيْتٍ لَيْسَ لَهُ إِجَارٌ ، فَوَقَعَ فَمَاتَ ، بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں : ایک صحابی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ہم اس وقت فارس کی سمت ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے ۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس کے کنارے اونچے نہ ہوں اور پھر وہ گر کے مر جائے ، تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد ابراہیم بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13177
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (79/5)»
حدیث نمبر: 13178
وَعَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ : كُنَّا بِفَارِسٍ وَعَلَيْنَا أَمِيرٌ يُقَالُ لَهُ : زُهَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَارٍ - أَوْ فَوْقَ بَيْتٍ - لَيْسَ حَوْلَهُ شَيْءٌ يَرُدُّ رِجْلَهُ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ بَعْدَمَا يَرْتَجُّ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَكِلَاهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ فارس میں موجود تھے ہمارے امیر زہیر بن عبداللہ تھے ۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ مجھے ایک شخص نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص گھر کی ایسی چھت پر رات بسر کرے جس کے اردگرد ( اونچے کنارے یعنی منڈیر ) نہ ہوں جو اس کے پاؤں کو لوٹا سکیں ( یعنی رکاوٹ بن سکیں ) تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ، اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13178
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (79/5)»
حدیث نمبر: 13179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ رَقَدَ عَلَى سَطْحٍ لَا جِدَارَ لَهُ فَسَقَطَ فَمَاتَ ، فَدَمُهُ هَدَرٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات کے وقت ہماری طرف تیر مارے وہ ہم میں سے نہیں ہے ، جو شخص ایسی چھت پر سو جائے کہ جس کی دیوار ( یعنی منڈیر ) نہ ہو ، اور پھر وہ گر کے مر جائے تو اس کا خون رائیگاں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13179
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً