حدیث نمبر: 13178
وَعَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ : كُنَّا بِفَارِسٍ وَعَلَيْنَا أَمِيرٌ يُقَالُ لَهُ : زُهَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَارٍ - أَوْ فَوْقَ بَيْتٍ - لَيْسَ حَوْلَهُ شَيْءٌ يَرُدُّ رِجْلَهُ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ بَعْدَمَا يَرْتَجُّ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَكِلَاهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ فارس میں موجود تھے ہمارے امیر زہیر بن عبداللہ تھے ۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ مجھے ایک شخص نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص گھر کی ایسی چھت پر رات بسر کرے جس کے اردگرد ( اونچے کنارے یعنی منڈیر ) نہ ہوں جو اس کے پاؤں کو لوٹا سکیں ( یعنی رکاوٹ بن سکیں ) تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ، اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13178
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (79/5)»