مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَلَى سَطْحٍ بِغَيْرِ تَحْجِيرٍ أَوْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ باب: اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار ( یعنی منڈیر ) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
حدیث نمبر: 13179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ رَقَدَ عَلَى سَطْحٍ لَا جِدَارَ لَهُ فَسَقَطَ فَمَاتَ ، فَدَمُهُ هَدَرٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات کے وقت ہماری طرف تیر مارے وہ ہم میں سے نہیں ہے ، جو شخص ایسی چھت پر سو جائے کہ جس کی دیوار ( یعنی منڈیر ) نہ ہو ، اور پھر وہ گر کے مر جائے تو اس کا خون رائیگاں جائے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے ۔