کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس چیز کا بیان کہ کون سے کلام سے اجتناب کرنا چاہیے ؟
حدیث نمبر: 13148
عَنِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيِّ قَالَ : خَرَجَ أَبُو الْعَادِيَةِ وَحَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ وَأُمُّ الْعَلَاءِ مُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمُوا ، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ : أَوْصِنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " إِيَّاكِ وَمَا يَسُوءُ الْأُذُنَ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيِّ قَالَ : حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي قَالَتْ : دَخَلْتُ مَعَ نَاسٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : حَدِّثْنِي حَدِيثًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ . قَالَ : " إِيَّاكِ وَمَا يَسُوءُ الْأُذُنَ " . وَفِيهِ الْعَاصِي بْنِ عَمْرٍو الطُّفَاوِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ ، رَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ وَتَمَّامُ بْنُ بَزِيعٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
عاصی بن عمرو طفاوی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوغادیہ رضی اللہ عنہ سیدنا حبیب بن حارث رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کر کے نکلے ، انہوں نے اسلام قبول کیا ، اس خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی تلقین کیجئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اس چیز سے بچ کے رہنا جو کانوں کو برا کرے ۔
یہ روایت عبداللہ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ بات نقل کی ہے ، عاصم بن عمرو طفاوی نے یہ بات نقل کی ہے ، میری پھوپھی نے مجھے یہ بات بتائی ہے ۔ وہ خاتون کہتی ہیں : میں لوگوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، میں نے عرض کی : آپ مجھے کوئی ایسی بات ارشاد فرمائیے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم اس چیز سے بچ کے رہنا جو کانوں کو برا کرے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمرو طفاوی ہے اور وہ مستور ہے ۔ اس سے محمد بن عبدالرحمن طفاوی اور تمام بن بزیع نے روایات نقل کی ہیں ، مسند کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13148
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13149
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لِيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَا يُرِيدُ بِهَا بَأْسًا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهَا الْقَوْمَ ، وَإِنَّهُ لَيَقَعُ مِنْهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيفَةٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات کہتا ہے وہ اس کے ذریعے کسی خرابی کا ارادہ نہیں رکھتا ، اس کا مقصد اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسانا ہوتا ہے ، لیکن اس بات کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ ( جہنم میں گہرائی میں ) گرتا ہے جتنا آسمان کا فاصلہ ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل اسماعیل بن خلیفہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13149
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (38/3)»