عَنْ سُلَيْمٍ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ ، وَكَانَ قَدِيمًا ، وَقَدْ لَقِيَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَرْوَانَ قَالَ : ¤ مَرَّ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَجَاءَهُ مَرْوَانُ ، فَقَالَ أُسَامَةُ : يَا مَرْوَانُ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ فَاحِشٍ مُتَفَحِّشٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سلیم مولیٰ بنو لیث جو پرانے آدمی ہیں ، اور انہوں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اور مروان سے ملاقات کی ہوئی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مروان بن حکم کا گزر سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہوا جو نماز ادا کر رہے تھے ، مروان ان کے پاس آیا تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے مروان ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ ہر بدزبان بدکلام شخص کو ناپسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ : رَأَيْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عِنْدَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ يَدْعُو ، فَجَاءَ مَرْوَانُ فَأَسْمَعَهُ كَلَامًا ، فَقَالَ أُسَامَةُ : أَمَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤
محمد محی الدین
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس دعا کرتے ہوئے دیکھا ، اسی دوران مروان آیا اور اس نے ان کو کوئی بات کہی تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ فحش گفتگو کرنے والے بدزبان شخص کو ناپسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : ¤ أَلْأَمُ أَخْلَاقِ الْمُؤْمِنِ الْفُحْشُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” مومن کے اخلاق میں سب سے زیادہ قابل ملامت چیز فحش کلامی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔