مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفُحْشِ باب: فحش کلامی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12955
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ : رَأَيْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عِنْدَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ يَدْعُو ، فَجَاءَ مَرْوَانُ فَأَسْمَعَهُ كَلَامًا ، فَقَالَ أُسَامَةُ : أَمَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤محمد محی الدین
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس دعا کرتے ہوئے دیکھا ، اسی دوران مروان آیا اور اس نے ان کو کوئی بات کہی تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ فحش گفتگو کرنے والے بدزبان شخص کو ناپسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔