مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفُحْشِ باب: فحش کلامی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنْ سُلَيْمٍ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ ، وَكَانَ قَدِيمًا ، وَقَدْ لَقِيَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَمَرْوَانَ قَالَ : ¤ مَرَّ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَجَاءَهُ مَرْوَانُ ، فَقَالَ أُسَامَةُ : يَا مَرْوَانُ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ فَاحِشٍ مُتَفَحِّشٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سلیم مولیٰ بنو لیث جو پرانے آدمی ہیں ، اور انہوں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ اور مروان سے ملاقات کی ہوئی ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مروان بن حکم کا گزر سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے پاس سے ہوا جو نماز ادا کر رہے تھے ، مروان ان کے پاس آیا تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے مروان ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ ہر بدزبان بدکلام شخص کو ناپسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کی اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔