کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: مضر قبیلے کا فتنہ
حدیث نمبر: 12389
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنْ مُضَرَ لَا تَدَعُ لِلَّهِ عَبْدًا صَالِحًا إِلَّا فَتَنَتْهُ وَأَهْلَكَتْهُ ، حَتَّى يُدْرِكَهَا اللَّهُ بِجُنُودٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُذِلُّهَا حَتَّى لَا يمْنَعَ ذَنَبَ تَلْعَةٍ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مضر قبیلہ ، اللہ تعالیٰ کا کوئی نیک بندہ باقی نہیں رہنے دے گا ، مگر یہ کہ اسے آزمائش کا اور ہلاکت کا شکار کر دے گا ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان تک اپنے پاس سے لشکر بھیجے گا اور انہیں ذلت کا شکار کرے گا ، یہاں تک کہ وہ کسی وادی کے نشیبی حصے کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دے گا ۔ “
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12389
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3362 و 3361 و 3360) اخرجه احمد فى المسند (390/5)»
حدیث نمبر: 12390
وَفِي رِوَايَةٍ لَا تَدَعُ مُضَرُ عَبْدًا لِلَّهِ مُؤْمِنًا إِلَّا فَتَنُوهُ أَوْ قَتَلُوهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ مِنْ طُرُقٍ ، وَفِي بَعْضِهَا قَالَ حُذَيْفَةُ : ادنوا يَا مَعَاشِرَ مُضَرَ ، فَوَاللَّهِ لَا تَزَالُونَ بِكُلِّ مُؤْمِنٍ تَفْتِنُوهُ وَتَقْتُلُوهُ أَوْ لَيَضْرِبَنَّكُمُ اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا تَمْنَعُوا بَطْنَ تَلْعَةٍ . قَالُوا : فَلِمَ قَدِمْتَنَا وَنَحْنُ كَذَلِكَ ؟ قَالَ : إِنَّ مِنْكُمْ سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ مِنْكُمْ سَوَابِقَ كَسَوَابِقِ الْخَيْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” مضر قبیلے کے لوگ اللہ تعالیٰ کے کسی مومن بندے کو نہیں چھوڑیں گے ، مگر یہ کہ اسے یا تو آزمائش کا شکار کر دیں گے ، یا اسے قتل کر دیں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور امام بزار نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے بعض میں یہ الفاظ ہیں : ” سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے مضر قبیلے کے لوگو ! قریب آ جاؤ ، اللہ کی قسم ! تم ہمیشہ ہر مومن کو آزمائش کا شکار کرتے رہو گے اور اسے قتل کرتے رہو گے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور اہل ایمان تم پر ضرب لگائیں گے ، یہاں تک کہ تم کسی وادی کے نشیبی حصے میں بھی رکاوٹ نہیں بن سکو گے ، لوگوں نے کہا: جب ہماری یہ صورت حال ہے ، تو آپ نے ہمیں آگے کیوں کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس کی وجہ یہ ہے کہ تم میں سے سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد کے سردار ہوئے ہیں اور تم میں سے سبقت لے جانے والے لوگ ہوئے ہیں ، جس طرح گھڑ دوڑ میں آگے نکلنے والے گھوڑے ہوتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، امام أحمد کی مختلف اسانید اور امام بزار کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12390
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (395/5)»
حدیث نمبر: 12391
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَتَضْرِبَنَّ مُضَرُ عِبَادَ اللَّهِ حَتَّى لَا يُعْبَدَ لِلَّهِ اسْمٌ أَوْ لَيَضْرِبَنَّهُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَتَّى لَا يَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَةٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مضر قبیلے کے لوگ اللہ کے بندوں پر ضرب لگائیں گے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت براے نام رہ جائے گی ، یہاں تک کہ اہل ایمان ان پر ضرب لگائیں گے اور وہ لوگ کسی وادی کے نشیبی حصے میں بھی رکاوٹ نہیں بن سکیں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12391
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (87/3)»