عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا ، وَمَنْ رَقَدَ عَلَى سَطْحٍ لَا جِدَارَ لَهُ فَسَقَطَ فَمَاتَ فَدَمُهُ هَدَرٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص ایسی چھت پر سویا ہوا ہو ، جس کے کنارے اونچے نہ ہوں اور پھر وہ شخص گر کے مر جائے ، تو اُس کا خون رائیگاں جائے گا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے ۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ . وَالظَّاهِرُ أَنَّ اللَّيْلَ هُنَا النَّبْلُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہاں ” اللیل “ ( یعنی رات ، کی جگہ ، صحیح لفظ ) النبل ( یعنی تیر ) ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہاں ” اللیل “ ( یعنی رات ، کی جگہ ، صحیح لفظ ) النبل ( یعنی تیر ) ہے ۔