مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو ہمیں رات کے وقت تیر مارے
حدیث نمبر: 12279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ . وَالظَّاهِرُ أَنَّ اللَّيْلَ هُنَا النَّبْلُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہاں ” اللیل “ ( یعنی رات ، کی جگہ ، صحیح لفظ ) النبل ( یعنی تیر ) ہے ۔