مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ رَمَانَا بِالنَّبْلِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو ہم پر تیر مارے
حدیث نمبر: 12276
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ رَمَانَا بِالنَّبْلِ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ہمیں تیر مارے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوسلیمان ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔