کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو نیکی کا حکم دے اور اس کی بات قبول نہ ہو
حدیث نمبر: 12162
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الذَّنْبِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ : اتَّقِ اللَّهَ . فَيَقُولُ : عَلَيْكَ نَفْسَكَ ، أَنْتَ تَأْمُرُنِي ؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی سے یہ کہے : تم اللہ سے ڈرو اور دوسرا شخص یہ کہے تم اپنا خیال رکھو ! کیا تم مجھے حکم دے رہے ہو ؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 12163
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ : كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا إِذَا قِيلَ لَهُ : اتَّقِ اللَّهَ غَضِبَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِيمَنْ يَتَكَلَّمُ مِنَ الْحُكَّامِ فَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ أَنَّهُمْ يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ فِي الْخِلَافَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : ” آدمی کے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جب اُسے یہ کہا: جائے : تم اللہ سے ڈرو ! تو وہ غصے میں آ جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جو اس شخص کے بارے میں ہے کہ جب کوئی حاکم کلام کرے ، تو ان ( حکمرانوں کی غلط ) بات کو مسترد نہ کیا جائے ، تو ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے ،
یہ روایت کتاب الخلافہ میں گزری ہے ۔