مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ يُؤْمَرُ بِالْمَعْرُوفِ فَلَا يُقْبَلُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو نیکی کا حکم دے اور اس کی بات قبول نہ ہو
حدیث نمبر: 12163
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ : كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا إِذَا قِيلَ لَهُ : اتَّقِ اللَّهَ غَضِبَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِيمَنْ يَتَكَلَّمُ مِنَ الْحُكَّامِ فَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ أَنَّهُمْ يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ فِي الْخِلَافَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : ” آدمی کے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جب اُسے یہ کہا: جائے : تم اللہ سے ڈرو ! تو وہ غصے میں آ جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جو اس شخص کے بارے میں ہے کہ جب کوئی حاکم کلام کرے ، تو ان ( حکمرانوں کی غلط ) بات کو مسترد نہ کیا جائے ، تو ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے ، یہ روایت کتاب الخلافہ میں گزری ہے ۔