حدیث نمبر: 12153
عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّهُ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذَا عَمِلَ فِيهِمُ الْعَامِلُ الْخَطِيئَةَ فَنَهَاهُ النَّاهِي تَعْذِيرًا ، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَالَسَهُ وَوَاكَلَهُ وَشَارَبَهُ كَأَنَّهُ لَمْ يَرَهُ عَلَى خَطِيئَةٍ بِالْأَمْسِ ، فَلَمَّا رَأَى اللَّهُ - تَعَالَى - ذَلِكَ مِنْهُمْ ضَرَبَ قُلُوبَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلْتَنْهُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَلَتَأْخُذُنَّ عَلَى أَيْدِي الْمُسِيءِ وَلَتَأْطُرُنَّهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا ، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللَّهُ بِقُلُوبِ بَعْضِكُمْ عَلَى بَعْضٍ وَيَلْعَنُكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم سے پہلے بنی اسرائیل میں جب کوئی عمل کرنے والا ، کوئی برا کام کرتا تھا ، تو کوئی روکنے والا اسے تعزیر کے طور پر روکتا تھا ، لیکن اگلے دن روکنے والا شخص اُس کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا ، اس کے ساتھ کھاتا پیتا تھا ، یوں جیسے اس نے گزشتہ دن اس کی برائی دیکھی ہی نہیں ہے ، جب اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی یہ صورت حال دیکھی ، تو ان کے دل ایک دوسرے کی مانند کر دیے ، اور سیدنا داؤد علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی زبانی ان پر لعنت کی ، اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی تھی اور حد سے تجاوز کیا تھا ، اُس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، تم لوگ ضرور نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے ، اور برا کام کرنے والا ہاتھ ضرور پکڑو گے اور اسے حق کی پیروی کرنے پر ضرور مجبور کرو گے ، ورنہ پھر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو ایک جیسا کر دے گا اور تم پر بھی اسی طرح لعنت کرے گا ، جس طرح اس نے اُن لوگوں پر لعنت کی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 12154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ : أَنْتَ الظَّالِمُ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَكَذَلِكَ إِسْنَادُ أَحْمَدَ إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ فِي الْأَصْلِ غَلَطٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس حوالے سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے : تم ظالم ہو ، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام بزار کی مختلف اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام أحمد کی سند کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ، البتہ اس کی اصل میں غلطی پائی جاتی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام بزار کی مختلف اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام أحمد کی سند کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ، البتہ اس کی اصل میں غلطی پائی جاتی ہے ۔
حدیث نمبر: 12155
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ : أَنْتَ ظَالِمٌ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم سے اس بات سے خوف زدہ ہے کہ اسے یہ کہے : تم ظالم ہو ، تو پھر ان کی رخصتی کا وقت آ گیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔