عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشَى الْمُشْرِكُونَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ ، فَقَالُوا : إِنَّ هَذَا الصَّابِئَ قَدْ بُتِرَ اللَّيْلَةَ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فَرَّقْتُهُ فِي مَوَاضِعِهِ ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، تو مشرکین ایک دوسرے کے پاس گئے اور بولے : اُس بے دین شخص کی نسل آن ختم ہو گئی ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہ سورت کے آخر تک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ، ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جسے میں نے مختلف مقامات پر الگ ، الگ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ، ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جسے میں نے مختلف مقامات پر الگ ، الگ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے ۔
وَعَنْ حُذَيْفَةَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ : نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ أَجْوَفُ ، فِيهِ آنِيَةٌ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا “ ۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ جنت میں موجود ایک نہر ہے ، جس کے برتن سونے اور چاندی کے ہیں ، اور ان ( کی تعداد ) کا علم ، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَخْزُومٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الْحَوْضِ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مخزوم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ حوض کوثر سے متعلق دیگر احادیث ، کتاب البعث میں آئیں گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مخزوم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ حوض کوثر سے متعلق دیگر احادیث ، کتاب البعث میں آئیں گی ۔