مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 97 - سُورَةُ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ باب: سورت کوثر کا بیان
حدیث نمبر: 11525
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشَى الْمُشْرِكُونَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ ، فَقَالُوا : إِنَّ هَذَا الصَّابِئَ قَدْ بُتِرَ اللَّيْلَةَ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فَرَّقْتُهُ فِي مَوَاضِعِهِ ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، تو مشرکین ایک دوسرے کے پاس گئے اور بولے : اُس بے دین شخص کی نسل آن ختم ہو گئی ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ یہ سورت کے آخر تک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ، ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جسے میں نے مختلف مقامات پر الگ ، الگ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے ۔