مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 97 - سُورَةُ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ باب: سورت کوثر کا بیان
حدیث نمبر: 11527
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَخْزُومٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الْحَوْضِ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مخزوم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ حوض کوثر سے متعلق دیگر احادیث ، کتاب البعث میں آئیں گی ۔