کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: سورت فجر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور دس راتوں کی قسم ہے “
حدیث نمبر: 11490
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَلَيَالٍ عَشْرٍ قَالَ : " عَشْرُ الْأَضْحَى " ، وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ قَالَ : " الشَّفْعُ : يَوْمُ الْأَضْحَى ، وَالْوَتْرُ : يَوْمُ عَرَفَةَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَيَّاشِ بْنِ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور دس راتوں کی قسم ہے “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد ، ذوالج کا پہلا عشرہ ہے ۔ ” اور جفت کی قسم ہے اور طاق کی قسم ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جنت سے مراد عیدالاضحی کا دن ہے اور طاق سے مراد ، عرفہ کا دن ہے ۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11490
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2286)»
حدیث نمبر: 11491
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ فَقَالَ : " يَوْمَانِ وَلَيْلَةٌ : يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ لَيْلَةُ النَّحْرِ لَيْلَةُ جَمْعٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ سے جفت اور طاق کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو دن اور ایک رات ہے ، عرفہ کا دن اور قربانی کا دن ، اور طاق سے مراد ، قربانی کی رات ہے جو مزدلفہ کی رات ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11491
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4073)»