مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 83 - سُورَةُ وَالْفَجْرِ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَيَالٍ عَشْرٍ . باب: سورت فجر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور دس راتوں کی قسم ہے “
حدیث نمبر: 11491
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ فَقَالَ : " يَوْمَانِ وَلَيْلَةٌ : يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ لَيْلَةُ النَّحْرِ لَيْلَةُ جَمْعٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ سے جفت اور طاق کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو دن اور ایک رات ہے ، عرفہ کا دن اور قربانی کا دن ، اور طاق سے مراد ، قربانی کی رات ہے جو مزدلفہ کی رات ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے ۔