مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک یہ ( تعلیمات ) پہلے صحیفوں میں ہیں “
حدیث نمبر: 11489
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَانَ كُلُّ هَذَا - أَوْ كَانَ هَذَا - فِي صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ” بے شک یہ ( تعلیم ، یا بات ) پہلے صحیفوں میں ہے ، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ سب کچھ ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) یہ ، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔