کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی “
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَ : " النَّوْحُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس سے مراد نوحہ کرنا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ نُوحٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : أَدْرَكْتُ عَجُوزًا لَنَا كَانَتْ فِيمَنْ بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : فَأَتَيْنَاهُ يَوْمًا ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَنُحْ . قَالَتِ الْعَجُوزُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ نَاسًا كَانُوا قَدْ أَسْعَدُونِي عَلَى مُصِيبَةٍ أَصَابَتْنِي ، وَإِنَّهُمْ أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُسْعِدَهُمْ . ثُمَّ إِنَّهَا أَتَتْهُ فَبَايَعَتْهُ وَقَالَتْ : هُوَ الْمَعْرُوفُ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مصعب بن نوح انصاری بیان کرتے ہیں میں نے اپنے خاندان کی ایک بوڑھی خاتون کو پایا جو ان خواتین سے تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا تھا وہ خاتون بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ ہم خواتین آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی اس خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کچھ لوگوں نے ایک مصیبت واقع ہونے پر میرا ساتھ دیا تھا اب انہیں ایک مصیبت لاحق ہوئی ہے میں یہ چاہتی ہوں کہ میں بھی ان کا ساتھ دوں پھر وہ بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے آپ کی بیعت کر لی اس خاتون نے یہ بات بتائی کہ یہ وہ معروف ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں کیا ہے : ” اور وہ معروف کے بارے میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔