مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی “
حدیث نمبر: 11414
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ قَالَ : " النَّوْحُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ بھلائی کے کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس سے مراد نوحہ کرنا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔