حدیث نمبر: 11072
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ ، قَالَ : " شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَيَأْتِي فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، إِلَّا أَنَّ عِكْرِمَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ ، وَزَادَ : " وَسُورَةُ هُودٍ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا : سورت واقعہ سورت عم یتسالون اور سورت تکویر نے میرے بال سفید کر دیے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں آگے چل کر سورت واقعہ سے متعلق باب میں بھی اس نوعیت کی روایت آئے گی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم عکرمہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” سورت ہود نے “ ۔

حدیث نمبر: 11073
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ شِبْتَ ، قَالَ : " شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں آپ نے فرمایا : ” سورت ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 11074
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ أَبَا بَكْرٍ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا شَيَّبَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ ! آپ کے بال کیوں سفید ہو رہے ہیں آپ نے فرمایا : سورت ہود اور سورت واقعہ نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 11075
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَأَخَوَاتُهَا : الْوَاقِعَةُ وَالْحَاقَّةُ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَامٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سورت ہود اور اس جیسی دوسری سورتوں سورت واقعہ سورت حاقہ اور سورت تکویر نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔