مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 12 - ( سُورَةُ هُودٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ ) باب: سورت ہود کا بیان
حدیث نمبر: 11074
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ أَبَا بَكْرٍ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا شَيَّبَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " شَيَّبَتْنِي هُودٌ وَالْوَاقِعَةُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ ! آپ کے بال کیوں سفید ہو رہے ہیں آپ نے فرمایا : سورت ہود اور سورت واقعہ نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت ہے ، اور وہ متروک ہے ۔