مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 12 - ( سُورَةُ هُودٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ ) باب: سورت ہود کا بیان
حدیث نمبر: 11072
عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ أَسْرَعَ إِلَيْكَ الشَّيْبُ ، قَالَ : " شَيَّبَتْنِي الْوَاقِعَةُ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ وَإِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَيَأْتِي فِي سُورَةِ الْوَاقِعَةِ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، إِلَّا أَنَّ عِكْرِمَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ ، وَزَادَ : " وَسُورَةُ هُودٍ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا : سورت واقعہ سورت عم یتسالون اور سورت تکویر نے میرے بال سفید کر دیے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں آگے چل کر سورت واقعہ سے متعلق باب میں بھی اس نوعیت کی روایت آئے گی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم عکرمہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” سورت ہود نے “ ۔