کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص کسی دوسرے کے گھر کا پردہ ہٹائے اور اجازت لینے سے پہلے ، اس کے اہل خانہ کی طرف دیکھ لے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں
حدیث نمبر: 10762
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهُدِرَتْ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ ، فَرَأَى عَوْرَةَ أَهْلِهِ فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص پردہ ہٹائے اور اجازت ملنے سے پہلے اپنی نگاہ ( گھر میں ) داخل کر دے ، تو اس نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے اس کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے ، اور اگر گھر والا شخص اس کی آنکھ پھوڑ دے ، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص ایسے دروازے سے گزرے جس پر پردہ نہ ہو اور وہ اس کے اہلِ خانہ کی پوشیدہ چیز دیکھ لے تو اس پر کوئی خطا نہیں ہو گی کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے “ ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 10763
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ اطَّلَعَ مِنْ سُتْرَةٍ إِلَى قَوْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ فَهُوَ هَدَرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حَكِيمُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَفِي الْأُخْرَى : لَيْثُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَكِلَاهُمَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی قوم کی پردے کی چیز کو جھانک کر دیکھے اور پھر اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو وہ رائیگاں جائے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دو میں سے ایک کی سند میں ایک راوی حکیم بن ابوحکیم ہے ، اور دوسری میں ایک راوی لیث بن ابوحکیم ہے ان دونوں نے اسے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔