مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ كَشَفَ سِتْرَ بَيْتِ غَيْرِهِ ، فَنَظَرَ إِلَى أَهْلِهِ بِغَيْرِ إِذْنٍ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ . باب: جو شخص کسی دوسرے کے گھر کا پردہ ہٹائے اور اجازت لینے سے پہلے ، اس کے اہل خانہ کی طرف دیکھ لے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيُّمَا رَجُلٍ كَشَفَ سِتْرًا فَأَدْخَلَ بَصَرَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ فَقَدْ أَتَى حَدًّا لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا فَقَأَ عَيْنَهُ لَهُدِرَتْ ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى بَابٍ لَا سِتْرَ لَهُ ، فَرَأَى عَوْرَةَ أَهْلِهِ فَلَا خَطِيئَةَ عَلَيْهِ ، إِنَّمَا الْخَطِيئَةُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص پردہ ہٹائے اور اجازت ملنے سے پہلے اپنی نگاہ ( گھر میں ) داخل کر دے ، تو اس نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے اس کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے ، اور اگر گھر والا شخص اس کی آنکھ پھوڑ دے ، تو وہ آنکھ رائیگاں جائے گی اور اگر کوئی شخص ایسے دروازے سے گزرے جس پر پردہ نہ ہو اور وہ اس کے اہلِ خانہ کی پوشیدہ چیز دیکھ لے تو اس پر کوئی خطا نہیں ہو گی کیونکہ غلطی گھر والوں کی ہے “ ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے وہ حسن الحدیث ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔