مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الديات— دیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ كَشَفَ سِتْرَ بَيْتِ غَيْرِهِ ، فَنَظَرَ إِلَى أَهْلِهِ بِغَيْرِ إِذْنٍ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ . باب: جو شخص کسی دوسرے کے گھر کا پردہ ہٹائے اور اجازت لینے سے پہلے ، اس کے اہل خانہ کی طرف دیکھ لے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں
حدیث نمبر: 10763
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنِ اطَّلَعَ مِنْ سُتْرَةٍ إِلَى قَوْمٍ فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ فَهُوَ هَدَرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حَكِيمُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَفِي الْأُخْرَى : لَيْثُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، وَكِلَاهُمَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی قوم کی پردے کی چیز کو جھانک کر دیکھے اور پھر اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے تو وہ رائیگاں جائے گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دو میں سے ایک کی سند میں ایک راوی حکیم بن ابوحکیم ہے ، اور دوسری میں ایک راوی لیث بن ابوحکیم ہے ان دونوں نے اسے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔