حدیث نمبر: 10514
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ¤ فَجَرَتْ خَادِمٌ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " يَا عَلِيُّ حُدَّهَا " . قَالَ : فَتَرَكَهَا حَتَّى وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا ، ثُمَّ ضَرَبَهَا خَمْسِينَ ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ، فَقَالَ : " أَصَبْتَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کی خادمہ نے گناہ کا ارتکاب کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے علی ! تم اس پر حد جاری کرو ۔ راوی کہتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو رہنے دیا “ ۔ یہاں تک کہ اس نے اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دیا پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے پچاس کوڑے لگائے پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی تو آپ نے فرمایا : تم نے ٹھیک کیا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 10515
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً اعْتَرَفَتْ مِنَ الزِّنَا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، وَهِيَ حُبْلَى ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ارْجِعِي حَتَّى تَضَعِي " . ¤ ثُمَّ جَاءَتْ وَقَدْ وَضَعَتْهُ ، قَالَ : " أَرَضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ " . ¤ ثُمَّ جَاءَتْ فَرُجِمَتْ ، فَذَكَرُوهَا ، فَقَالَ : " لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا صَاحِبُ مَكْسٍ لَغُفِرَ لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ ، وَقَدْ رَآهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نے چار مرتبہ زنا کرنے کا اعتراف کر لیا وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : تم جاؤ اور پہلے بچے کو جنم دو پھر وہ عورت آئی وہ اس وقت بچے کو جنم دے چکی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پہلے تم اس بچے کو دودھ پلاؤ جب تک دودھ چھڑا نہیں دیتی پھر وہ عورت آئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کروایا لوگوں نے اس عورت کا ذکر کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر بھتہ لینے والا شخص وہ توبہ کرتا تو اس کی بھی مغفرت ہو جاتی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ۔