حدیث نمبر: 10516
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ : ¤ أَنَّ مُقْعَدًا ذَكَرَ مِنْهُ زَمَانَةً كَانَ عِنْدَ دَارِ أُمِّ سَعْدٍ ، فَظَهَرَ بِامْرَأَةٍ حَمْلٌ ، فَسُئِلَتْ ، فَقَالَتْ : هُوَ مِنْهُ ، فَسُئِلَ عَنْهُ ، فَاعْتَرَفَ ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْلَدَ بِأَثْكَالِ عِذْقِ النَّخْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک صاحب جو انتہائی کمزور تھے وہ ام سعد کے گھر کے پاس رہتے تھے وہاں ایک عورت کا حمل ظاہر ہوا اس سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا : یہ اس کمزور شخص سے ہے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو اس نے گناہ کا اعتراف کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے کھجور کی شاخوں کے ذریعے اسے سزا دی گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 10517
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : ¤ أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ زَنَى ، فَسَأَلَهُ ، فَاعْتَرَفَ ، فَأَمَرَ بِهِ فَجُرِّدَ ، فَإِذَا هُوَ حَمْشُ الْخَلْقِ ، فَقَعَدَ فَقَالَ : " مَا يُبْقِي الضَّرْبُ مِنْ هَذَا شَيْئًا " . فَدَعَا بِأُثْكُولٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ ، فَضَرَبَهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا : تو اس نے اعتراف کر لیا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے اوپری کپڑے اتارے گئے تو وہ انتہائی کمزور شخص تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر اسے ضرب لگائی گئی ، تو یہ زندہ نہیں رہے گا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاخ منگوائی جس میں ایک سو شاخیں تھیں اور ان کے ذریعے اسے ایک مرتبہ ضرب لگا دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 10518
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ : ¤ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَيْخٍ أَحْبَنَ مُصْفَرٌّ ، قَدْ ظَهَرَتْ عُرُوقُهُ ، قَدْ زَنَى بِامْرَأَةٍ ، فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ بِضِغْثٍ فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بوڑھے کو لایا گیا جسے پیٹ کی خرابی کی شکایت تھی اور اس کا رنگ زرد ہو چکا تھا اس کی رگیں ظاہر ہو چکی تھیں اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شاخ ماری ، جس میں ایک سو تنکے تھے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے ، اور وہ متروک ہے ۔